پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرنے والے شہریوں کو خبردار کر دیا۔
پی ٹی اے نے ہفتہ آگاہی برائے سائبر سکیورٹی 2025 کے تحت جاری اپنے پیغام میں شہریوں سے کہا کہ اے آئی کا استعمال کرنے والے شہری اس کے جوابات کی تصدیق کریں۔ پیغام میں کہا گیا کہ اپنی ذاتی معلومات کا تحفظ کریں، حساس دستاویزات اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں اور جعلی یا اے آئی سے تیار کردہ مواد سے ہوشیار رہیں۔
پی ٹی اے نے کہا کہ محفوظ و مستحکم سائبر اسپیس کیلیے پُرعزم ہیں۔پچھلے دنوں اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور سینٹر فار ڈیموکریسی اینڈ ٹکنالوجی (سی ڈی ٹی) کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اے آئی چیٹ بوٹس بشمول چیٹ جی پی ٹی اور جیمنائی کو ہر قسم کے مشوروں کیلیے استعمال کیا جا رہا ہے جن میں صحت سے متعلق تجاویز بھی شامل ہیں مگر صحت کی رہنمائی کیلیے ان پر بہت زیادہ انحصار نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی اے کا موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان


