نادرانے بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کو شناختی دستاویزات کی فراہمی اب اُن کی دہلیز کے قریب ممکن ہوگی نادرا نے ایک خصوصی موبائل رجسٹریشن سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جو 13 دسمبر 2025 کو برطانیہ کے متعدد بڑے شہروں میں باضابطہ طور پر اپنی خدمات پیش کرے گی۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد وہ مشکلات کم کرنا ہے جن کا سامنا پاکستانی کمیونٹی کو شناختی کارڈ بنوانے یا اس کی تجدید کے لیے طویل سفر کر کےکرنا پڑتا تھا۔
اس نئے نظام کے تحت نادرا کی جدید موبائل رجسٹریشن وین اہم شہروں کا دورہ کرے گی جن میں لندن کا علاقہ برینٹ، مانچسٹر کے نزدیک گلاسگو اور برمنگھم کے قریب واقع ناٹنگھم شامل ہیں۔
ان مقامات کا انتخاب پاکستانی آبادی کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔
موبائل وین میں وہ تمام ضروری سسٹمز موجود ہوں گے جو عام نادرا سینٹرز میں استعمال ہوتے ہیں جسکے باعث شہری آسانی اور تیزی سے اپنے شناختی کارڈ کے لیے درخواست جمع کراسکیں گے۔
مزید یہ کہ اس سروس کے ذریعے شناختی کارڈ کی تجدید، درستگی اور دیگر متعلقہ درخواستیں بھی وہیں مکمل کی جا سکیں گی، جس سے وقت اور سفر کے اخراجات دونوں کی بچت ہوگی،نادرا کی یہ کوشش نہ صرف بیرونِ ملک پاکستانیوں کا اعتماد بڑھانے میں مدد دے گی۔
حکومتی اداروں کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے جدید طرزِ خدمات اپنانے کی ایک نمایاں مثال بھی رکھتی ہے۔یہ اقدام توقع ہے کہ برطانیہ میں بسنے والے ہزاروں پاکستانیوں کے لیے بڑی آسانی اور سہولت کا باعث بنے گا اور مستقبل میں مزید ممالک میں بھی ایسی خدمات متعارف کرانے کی راہ ہموار کرے گا۔