میٹا کی واٹس ایپ کے ’’چیٹس‘‘ اور ’’کالنگ‘‘ فیچرز میں زبردست تبدیلی

میٹا کی واٹس ایپ کے ’’چیٹس‘‘ اور ’’کالنگ‘‘ فیچرز میں زبردست تبدیلی

میٹا نے واٹس ایپ کے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن کا مقصد چیٹس، کالز اور مواد کی شیئرنگ کو مزید آسان اور دلچسپ بنانا ہے۔

اہم اپڈیٹس میں مسڈ کالز سے متعلق نیا فیچر شامل ہے۔ اب اگر کسی کال کا جواب نہ دیا جائے تو صارف فوری طور پر وائس یا ویڈیو نوٹ چھوڑ سکتا ہے۔ پیغام کی نوعیت خود بخود اس کال کے مطابق ہوتی ہے جو مس ہو گئی ہو، جس سے رابطہ زیادہ ذاتی اور تیز ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کے لئے اہم خبر: نیا فیچر متعارف

وائس چیٹس کو بھی مزید انٹرایکٹو بنا دیا گیا ہے۔ پہلے ہی صارفین بغیر پوری گروپ کو رِنگ کیے ٹیکسٹ اور آڈیو کے درمیان آ جا سکتے تھے، جبکہ اب لائیو ری ایکشنز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے گفتگو روکے بغیر جذبات کا اظہار یا حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔

واٹس ایپ نے ویڈیو کالز کو سمجھنا بھی آسان بنا دیا ہے۔ اب ایپ خود بخود بولنے والے شخص کو نمایاں کر دیتی ہے، جو خاص طور پر گروپ کالز کے دوران توجہ برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

اسٹیٹس اپڈیٹس میں بھی تخلیقی اضافہ کیا گیا ہے۔ میٹا نے مڈ جرنی اور فلکس کے نئے ماڈلز استعمال کرتے ہوئے اے آئی امیج جنریشن کو بہتر بنایا ہے، جس سے تصاویر زیادہ واضح اور تفصیلی نظر آتی ہیں۔ یہ بہتری خاص طور پر تعطیلات کے پیغامات اور تخلیقی پوسٹس میں نمایاں ہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹس فیچر میں میوزک لیرکس، انٹرایکٹو اسٹیکرز اور سوالات شامل کر دیے گئے ہیں۔ یہ ٹولز صارفین کو اپنے جذبات کے اظہار اور ناظرین کے ساتھ زیادہ بہتر رابطے کا موقع دیتے ہیں۔

ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے واٹس ایپ نے میک، ونڈوز اور ویب پر ایک نیا ٹیب متعارف کرایا ہے، جہاں دستاویزات، لنکس اور میڈیا ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گے۔ اس سے فائلز کو تلاش کرنا اور منظم کرنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔

لنک پری ویوز کو بھی نیا ڈیزائن دیا گیا ہے، جس میں لمبے اور غیر ضروری یو آر ایل ہٹا دیے گئے ہیں تاکہ چیٹس زیادہ صاف اور منظم نظر آئیں۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ کے 2 نئے فیچرز متعارف، گروپ چیٹس کے استعمال میں بڑا اضافہ متوقع

آخر میں، واٹس ایپ چینلز کو بھی مزید انٹرایکٹو بنا دیا گیا ہے۔ چینل ایڈمنز اب سوالات پوسٹ کر سکتے ہیں اور ریئل ٹائم میں جوابات حاصل کر سکتے ہیں، جس سے کریئیٹرز اور اداروں کو اپنے ناظرین سے براہ راست رابطہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ان تمام اپڈیٹس کے ذریعے میٹا کا مقصد واٹس ایپ کو سال کے مصروف ترین وقت میں مزید صارف دوست، منظم اور انٹرایکٹو بنانا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *