حج 2027 رجسٹریشن کا آغاز ، 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

حج 2027 رجسٹریشن کا آغاز ، 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پہلے 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 124 افراد نے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان نے عازمین حج کو سرکاری ویب سائٹ www.hajj.mora.gov.pk پر اپنا یوزر اکاؤنٹ بنا کر اپنی اور اپنے گروپ کی تفصیلات کے ساتھ رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

حکام کے مطابق آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کے آغاز کے بعد پہلے 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد صارفین نے اپنے یوزر اکاؤنٹس بھی بنا لیے ہیں، جس سے عازمین کی بھرپور دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حج 2026 : پاکستانی عازمین نے مجموعی طور پر کتنی رقم خرچ کی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

حکام نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کے دوران فیملی گروپ تشکیل دیں تاکہ آئندہ مراحل میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

رجسٹریشن کے ابتدائی مرحلے میں درخواست گزار کے پاس ڈیجیٹل تصویر، قومی شناختی کارڈ یا ب فارم کا ہونا ضروری ہے، جبکہ کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کی شرط اگلے مرحلے میں لازمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں حج2027 کیلئے آج سے رجسٹریشن کا آغاز

اس کے علاوہ عازمین حج رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 051-9216980، 051-9216981، 051-9216982 اور 051-9205696 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ دنوں حج پالیسی کی منظوری دی تھی۔

Related Articles