پاکستان سے بیرون ملک جانیوالوں کیلئے پروازوں سے متعلق اہم خبر آگئی

پاکستان سے بیرون ملک جانیوالوں کیلئے پروازوں سے متعلق اہم خبر آگئی

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سے قطر، بحرین اور کویت کے لیے آج بھی متعدد پروازیں متاثر ہوئیں، مجموعی طور پر 47 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے آج مشرقِ وسطیٰ کے لیے 213 پروازیں شیڈول ہیں، تاہم کئی پروازیں منسوخی کا شکار ہو گئی ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ سے مشرقِ وسطیٰ کی 8 پروازیں منسوخ جبکہ 53 پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ سے 16 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 57 پروازیں آپریشنل ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے 11 پروازیں منسوخ جبکہ 64 پروازیں شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی۔ اسی طرح ملتان سے 5 اور فیصل آباد سے 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ 4 پروازیں روانگی کے لیے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ مخصوص اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ،نوٹم جاری

پشاور ایئرپورٹ سے دوحہ اور شارجہ کی 3 پروازیں منسوخ جبکہ 10 پروازیں شیڈول میں شامل ہیں، جبکہ کوئٹہ سے دبئی کی 2 پروازیں منسوخ اور شارجہ کی 2 پروازیں آپریشنل ہیں۔

دوسری جانب پشاور میں دھند اور لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث بھی بعض پروازوں کے شیڈول متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *