نادرا کی جانب سے شہریوں کو نئی سہولت فراہم، اب گھر بیھٹے وفات پانے والے شخص کا شناختی کارڈ منسوخ کریں

نادرا کی جانب سے شہریوں کو نئی سہولت فراہم، اب گھر بیھٹے وفات پانے والے شخص کا شناختی کارڈ منسوخ کریں

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا نے وفات پانے والے افراد کے قومی شناختی کارڈز کو گھر بیٹھے منسوخ کروانے کی سہولت فراہم کر دی ہے، اس اقدام کا مقصد شہریوں کے لیے سہولت کو بڑھانا اور شناختی کارڈز کی بروقت منسوخی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان دشمنی میں مبتلا مخصوص سیاسی عناصر کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، نادرا نے وضاحت جاری کردی

نادرا کے مطابق کسی بھی فوت شدہ شخص کے شناختی کارڈ کو اس کے قریبی خونی رشتہ دار جیسے بیٹا، بیٹی، شریکِ حیات، والدین یا بہن بھائی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے بلا معاوضہ منسوخ کروا سکتے ہیں۔ یہ عمل کسی بھی نادرا رجسٹریشن سینٹر میں جا کر بھی مکمل کیا جا سکتا ہے، اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے بعد نادرا وفات پانے والے شخص کے لیے باضابطہ کینسلیشن سرٹیفکیٹ بھی جاری کرتا ہے۔

قانون کے مطابق خاندان کے فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ وفات پانے والے شخص کا شناختی کارڈ 60 دن کے اندر منسوخ کروائیں، تاکہ شناختی کارڈ کے غلط استعمال سے بچا جا سکے۔

شناختی کارڈ منسوخ کروانے کے لیے ضروری ہے کہ یونین کونسل، میونسپل کمیٹی یا کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ یا بیرونِ ملک جاری شدہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کروایا جائے، جو قابلِ اطلاق ہو۔

مزید پڑھیں:بچوں کے ’ب‘ فارم پر تاریخ پیدائش میں ترمیم ممکن، نادرا نے بڑی سہولت فراہم کردی

شہری نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے کینسلیشن سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اور مرحوم یا مرحومہ کے شناختی کارڈ کی منسوخی کی درخواست اس کی بیٹیوں، بہن بھائیوں یا دیگر خونی رشتہ داروں کے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق والدین، بہن بھائی، شریکِ حیات یا اولاد سمیت کوئی بھی خونی رشتہ دار اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے وفات کی بنیاد پر شناختی کارڈ منسوخ کروانے کی درخواست دے سکتا ہے، جس سے عمل مزید آسان اور وقت کی بچت کرنے والا بن گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *