پاکستان دشمنی میں مبتلا مخصوص سیاسی عناصر کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، نادرا نے وضاحت جاری کردی

پاکستان دشمنی میں مبتلا مخصوص سیاسی عناصر کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، نادرا نے وضاحت جاری کردی

پاکستان دشمنی میں مبتلا مخصوص سیاسی عناصر کی جانب سے ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے۔

نادرا نے لسانی بنیادوں پر مبینہ امتیازی نوٹس سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ٹویٹ کو گمراہ کن اور جعلی قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

نادرا نے وضاحتی بیان میں کہا کہ امتیازی نوٹس سے متعلق مذکورہ ٹویٹ جعلی خبر ہے اور پاکستان بھر میں نادرا کے کسی بھی دفتر میں اس نوعیت کا کوئی نوٹس آویزاں نہیں کیا گیا۔ بیان کے مطابق نادرا اپنے قومی مینڈیٹ کے تحت تمام شہریوں کو بلا کسی امتیاز خدمات فراہم کر رہا ہے۔

نادرا نے واضح کیا کہ مذکورہ ٹویٹ کے ذریعے دانستہ طور پر حقائق کو مسخ کر کے پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کے لیے مخصوص سیاسی عناصر من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

نادرا کے مطابق سوشل میڈیا پر دانستہ طور پر جھوٹ اور من گھڑت اطلاعات عوام کو گمراہ کرنے اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کے لیے پھیلائی گئیں، جبکہ ملک دشمن عناصر جھوٹ اور فریب کے ذریعے پاکستان میں بدامنی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مزمل اسلم کو تحریک انصاف کی بنائی گئی کسی بھی یونیورسٹی کا نام یاد نہ آیا

Related Articles