موٹروے پر سفر کرنے والوں کےلئے اہم خبر

موٹروے  پر سفر کرنے والوں کےلئے اہم خبر

ترجمان موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز پر سفر انتہائی خطرناک ہو گیا ہے۔ موٹروے ایم 3 کے درخانہ سے رجانہ تک، موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں کیونکہ حدِ نگاہ میں نمایاں کمی کے سبب حادثات کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے کہا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی یا تیز رفتاری سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں اور کسی بھی صورت میں اوورٹیکنگ سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھنا اور رفتار کو کم رکھنا حادثات کے امکانات کو کئی گنا کم کر دیتا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت نسبتاً محفوظ تصور کیا جاتا ہے اور اگر ممکن ہو تو اسی دوران سفر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

انہوں نے ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے مؤثر استعمال کی بھی ہدایت دی تاکہ حدِ نگاہ بہتر بنائی جا سکے اور حادثات سے بچا جا سکے۔ گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس اور فوگ لائٹس درست حالت میں ہونی چاہئیں تاکہ دھند میں رہنمائی ممکن ہو۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ دورانِ سفر ہمیشہ رفتار کم رکھیں، آگے چلنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ قائم رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ شہریوں کی حفاظت موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جیسے ہی موسم کی صورتحال بہتر ہوگی، موٹرویز کو مرحلہ وار کھول دیا جائے گایہ الرٹ خاص طور پر مری اور کوٹلی ستیاں کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور والدین کے لیے بھی اہم ہے کیونکہ موسم سرما کی طویل تعطیلات کے دوران والدین اور طالب علم اکثر موٹرویز پر سفر کرتے ہیں۔ شہری حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ جان و مال کا نقصان نہ ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *