شہر قائد کراچی اوراس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق کراچی میں کلفٹن اور صدر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے شہر کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سونمیانی میں 5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مزید پڑھیں: شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

