معروف عالمِ دین کا قرآن کی تدریس کے دوران اچانک انتقال ، ویڈیو وائرل

معروف عالمِ دین  کا قرآن کی تدریس کے دوران اچانک انتقال ، ویڈیو وائرل

یمن کے شہر رمیلا میں واقع نورہ مسجد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں معروف عالم دین اور قرآن کے ماہر شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی دورانِ درس اچانک انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی مسجد میں حافظِ قرآن کی نگرانی کے فرائض انجام دے رہے تھے اور ایک طالب علم کی تلاوت کو پوری توجہ سے سن رہے تھے۔ اس دوران ان کے ہاتھ میں قرآنِ پاک موجود تھا کہ اچانک ان کی آنکھیں بند ہو گئیں اور وہ کرسی سے نیچے گر پڑے۔

مسجد میں موجود افراد نے فوراً انہیں سہارا دینے کی کوشش کی، تاہم ڈاکٹر علی الثنانی اس وقت اپنی آخری سانس لے چکے تھے۔ یہ پورا واقعہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف عالم دین پیر سید اظہار شاہ بخاری وفات پا گئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی اپنے طویل تعلیمی کیریئر کے دوران قرآن کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے خاص شہرت رکھتے تھے۔ وہ ہمیشہ طالب علموں کی رہنمائی کرتے اور قرآن کی تلاوت کے دوران غیر معمولی توجہ دیتے تھے۔

Related Articles