سردیوں میں چائے بناتے ہوئے ایک چیز لازمی ڈالیں، چھوٹی موٹی تکالیف بالکل غائب

سردیوں میں چائے بناتے ہوئے ایک چیز لازمی ڈالیں، چھوٹی موٹی تکالیف بالکل غائب

سردی کے ٹھنڈے دن میں گرم چائے کے کپ سے زیادہ راحت بخش کوئی چیز نہیں ہے، چائے کا تازہ پیا ہوا کپ نا صرف آپ کے جسم کو گرمی دیتا ہے بلکہ کئی دوسرے طریقوں سے بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھانے اور سردی کے علاج سے لے کر آنتوں کو صحت مند رکھنے تک، ذیل میں دی گئی چائے آپ ہر وقت پینا چاہیں گے۔

سردیوں کے موسم میں چائے پینا سب کو پسند ہوتا ہے لیکن چائے میں شامل چھوٹا سا مصالحہ لونگ نہ صرف ذائقے میں اضافہ کرتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لونگ معدے کے ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور پیٹ میں جلن یا گیس کی تکلیف کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، لونگ گلے کی خشکی اور خراش کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لونگ منہ کی بدبو کو دور کرنے اور مسوڑھوں کو صحت مند رکھنے میں بھی موثر ہے کیونکہ اس میں جراثیم کش خصوصیات موجود ہیں۔ ساتھ ہی، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور لونگ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: ماسک پہننے اور ویکسین لگانے کا وقت آ گیا؟ ملک بھر میں انفلوئنزا اے کے نئے وائرس نے تشویش بڑھا دی!

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں چائے میں لونگ شامل کرنے سے جسم کو سکون اور طاقت دونوں ملتی ہیں، اور یہ صحت کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *