وزیر اعظم کا بیرون ملک جانے والے افراد کو آف لوڈکرنے کے معاملےکانوٹس،کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم کا بیرون ملک جانے والے افراد کو آف لوڈکرنے کے معاملےکانوٹس،کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے آف لوڈ ہونے کے معاملات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے،کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک کریں گے جبکہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز بھی اس کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔

کمیٹی میں وزارت خارجہ، نادرا اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی شامل ہوں گے تاکہ بیرون ملک جانے والے افراد کے مسائل کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔
اس کے علاوہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کے سربراہان بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز،سیکرٹری آئی ٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

نئی کمیٹی کا بنیادی مقصد بیرون ملک جانے والے افراد کے لیے ایک شفاف اور مؤثر میکانزم تجویز کرنا ہے جس کے تحت آف لوڈ کے معاملات کم سے کم ہوں اور مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔اس کے ساتھ ہی کمیٹی پروٹیکٹر اسٹیمپ کے نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی سفارش بھی کرے گی تاکہ شہریوں کو بیرون  سفر کے دوران کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کمیٹی تین ہفتوں کے اندر اپنی سفارشات اور رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کرے گی اس اقدام کا مقصد نہ صرف مسافروں کی سہولت میں اضافہ کرنا ہے بلکہ پاکستان کی بیرون ملک خدمات کو جدید اور شفاف بنانے میں بھی مدد فراہم کرنا ہے،کمیٹی کی سفارشات نافذ ہونے کے بعد بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو زیادہ آسان اور مؤثر طریقے سے سروس فراہم کی جا سکے گی اور ایسے مسائل جن کی وجہ سے مسافر آف لوڈ ہوتے ہیں ان میں کمی واقع ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *