بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما پرتھوی راج چوہان نے آپریشن سندور سے متعلق ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن کے پہلے ہی دن بھارت کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق 7 مئی کو ہونے والی مختصر فضائی جھڑپ میں بھارتی افواج کو مکمل طور پر شکست ہوئی، چاہے لوگ اس حقیقت کو تسلیم کریں یا نہ کریں۔
پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ 7 مئی کو ہونے والی تقریباً آدھے گھنٹے کی فضائی جھڑپ میں بھارتی طیارے مار گرائے گئے۔ ان کے بقول اس جھڑپ کے بعد بھارتی فضائیہ کی صورتحال اس قدر خراب ہو گئی کہ فضائیہ کو مکمل طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا اور ایک بھی طیارہ پرواز نہ کر سکا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس دن بھارتی فضائیہ کا کوئی بھی طیارہ فضاء میں نہیں گیا۔
Pune: Former Maharashtra CM and senior Congress leader Prithviraj Chavan says, “On the first day (of Operation Sindoor) we were completely defeated. In the half-hour aerial engagement that took place on the 7th, we were fully defeated, whether people accept it or not. Indian… pic.twitter.com/3JRROmLoJh
— ANI (@ANI) December 16, 2025

