فضائی سفر کرنے والوں کی بڑی مشکل آسان

فضائی سفر کرنے والوں کی بڑی مشکل آسان

ملک اور بیرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی آسانی پیدا ہو گئی ہے،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر 2 سال سے بند پیسنجر پک اپ لین دوبارہ کھول دی ہے جس کے بعد مسافر پیدل طویل مسافت طے کیے بغیر براہِ راست اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو سکتے ہیں۔

ڈی جی پی اے اے نے مسافروں کی سہولت کے لیے پیسنجر پک اپ لین کھولنے کی ہدایت دی تھی اب مسافر اپنی فلائٹس سے اترنے کے فوراً بعد پک اپ لین پر ہی گاڑیوں میں بیٹھ کر اپنے مقامی مقامات کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سستا فضائی سفر اب ممکن ، گوگل نے نیا فیچرمتعارف کرادیا

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پک اپ لین دوبارہ کھلنے سے اب گاڑیوں کی قطاریں نہیں لگیں گی اور ایئرپورٹ پر آمد و رفت مزید آسان ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں کراچی ایئرپورٹ پر مختلف ایئرلائنز کی بین الاقوامی اور اندرونِ ملک 15 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پی آئی اے کی کراچی سے لاہور شام 7 بجے کی پروازیں PK-306 اور PK-307 منسوخ کی گئی تھیں، جبکہ ایئر سیال کی کراچی لاہور شام 7 بجے کی دو طرفہ پروازیں 145 اور 146 بھی منسوخ ہو گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

پی آئی اے کی کراچی سے ملتان دوپہر 1 بجے کی پرواز PK-330 اور ایئر سیال کی کراچی اسلام آباد دوپہر 1 بجے کی دو طرفہ پروازیں 123 اور 124 بھی منسوخ کی گئی تھیں۔اب پک اپ لین کھلنے کے بعد مسافروں کو ایئرپورٹ پر اضافی انتظار سے نجات مل جائے گی اور فضائی سفر مزید سہل اور آسان ہو جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *