آزاد کشمیر اسمبلی میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں قراردادیں منظور

آزاد کشمیر اسمبلی میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں قراردادیں منظور

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں متفقہ طور پر متعدد قراردادیں منظور کر لی ہیں۔

منظور شدہ قراردادوں کا مکمل مسودہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔

قراردادیں چوہدری یاسین، چوہدری قاسم مجید، جاوید بڈھانوی، نبیلہ ایوب اور سردار میر اکبر کی جانب سے پیش کی گئی تھیں، جنہیں ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی قیادت کو قائدانہ صلاحیتوں اور وطن سے محبت کا عملی ثبوت قرار دیا ہے۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں حاصل کی گئی کامیابیاں پیشہ وارانہ مہارت اور وطن پر قربانی کے عکاس ہیں، جس کے بعد پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند ہوا۔ پوری قوم اس کامیابی پر فیلڈ مارشل کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کشمیر پر ایسا دوٹوک مؤقف کہ بھارت تلملا اٹھا، سلامتی کونسل میں ’روگ ایکٹر‘بھی قرار دیدیا

ایوان نے رائے دی کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت سے پاکستان دفاعی اور معاشی طور پر مضبوط ہوگا۔ ایوان نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کشمیری قوم ہر آزمائش میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ فیلڈ مارشل کی پیشہ وارانہ صلاحیت، صبر، قربانی اور حب الوطنی قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔

قراردادوں میں دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی قربانیوں کو قوم کی شانہ بشانہ خراج تحسین قرار دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *