بارشیں کب سے شروع ہوں گی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

بارشیں کب سے شروع ہوں گی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں بھی سرد موسم اور جزوی ابر آلودگی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، قصور، خانیوال، خانپور، کوٹ ادو، بھکر، لیہ، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند یا سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں چاغی، نوشکی، وشک، پنجگور، کیچ، گودار، قلات، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، پسنی، ہرنائی اور ژوب میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ اور گوپس میں منفی 3، جبکہ بگروٹ اور اسکردو میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر احتیاط برتیں اور بارش یا دھند کے دوران ٹریفک اور دیگر حفاظتی اقدامات کو نظر انداز نہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *