100 بندروں کے فرار نے تھائی حکام کی نیندیں اڑا دیں

100 بندروں کے فرار نے تھائی حکام کی نیندیں اڑا دیں

تھائی لینڈ کے شہر لوپبُوری میں ایک انکلوژر سے تقریباً 100 بندر فرار ہونے کے بعد حکام نے انہیں پکڑنے کے لیے فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح لوپبُوری میونسپلٹی اینیمل نرسری میں پیش آیا، جہاں بندروں کا ایک گروہ انکلوژر سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد دیگر بندروں کو فرار ہونے سے روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں :ہرن کی آنکھوں کو شیر کس رنگ کا دکھائی دیتا ہے؟ حیران کن انکشاف

شہر کے میئر چمروئن سلاچیپ نے مقامی پولیس، محکمہ جنگلی حیات اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ فرار ہونے والے بندروں کو جلد از جلد پکڑا جائے تاکہ وہ شہری آبادی، دکانوں یا املاک کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

لوپبُوری شہر دنیا بھر میں اپنے سالانہ ’’منکی بوفے فیسٹیول‘‘ کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے، جہاں بندروں کو خصوصی دعوت دی جاتی ہے اور ہزاروں سیاح اس منفرد تقریب کو دیکھنے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :چور کی انوکھی ترکیب ناکام، مودی کا ماسک بھی نہ بچا سکا

یاد رہے کہ 2024 میں ڈیپارٹمنٹ آف نیشنل پارکس، وائلڈ لائف اینڈ پلانٹ کنزرویشن نے شہر میں بڑھتی ہوئی شکایات کے بعد تقریباً 2500 لمبی دم والے مکاک بندروں کو پکڑ کر بڑے انکلوژرز میں منتقل کیا تھا۔

یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا تھا جب خوراک کی تلاش میں بندروں کے جارحانہ رویے، شہریوں پر حملوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر تقریباً 100 بندروں کے فرار ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے اور ان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

editor

Related Articles