شان مسعود کو کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ، رضوان و سعود شکیل بھی دستیاب

شان مسعود کو کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ، رضوان و سعود شکیل بھی دستیاب

دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے شان مسعود کو کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے لگایا گیا ریڈ بال کرکٹرز کا پری سیزن کیمپ ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے ٹیم کا اعلان 6 یا 7 جولائی کو ہوگا جس میں شان مسعود کو بطور کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل اور محمد رضوان نےفٹنس مسائل سے نجات حاصل کرلی ہے  اور مکمل صحتیاب ہیں ، دونوں کھلاڑی اب سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ماضی کے مقابلے اب زیادہ سیریز جیت رہے، کرکٹرز کی پرفارمنس بہتر بنانے کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے، مائیک ہیسن

پی سی بی کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے اس بار ان دونوں سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کردہ ٹیم میں ایک یا دو تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کنڈیشنز کو سامنے رکھتے ہوئے دونوں سیریز میں فاسٹ بولرز کی تعداد کو زیادہ رکھے جانے کا امکان ہے ، اسپنرز میں ساجد خان آٹومیٹک چوائس ہیں، ان کے ساتھ علی عثمان کو زیر غور لایا جا سکتا ہے ، نوجوان بلے باز عبداللہ فضل اور اذان اویس کو بھی موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں :قومی کرکٹرز کیلئے منصوبہ تیار ! پاور ہٹنگ ٹریننگ کیلئے امریکا بھیجنے پر غور

اسلام آباد میں قومی ٹیم کا فائنل تربیتی کیمپ 9 جولائی سے 12 اگست تک ہوگا، 13 جولائی کو ٹیم کی ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔

دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کی شروعات 19 اگست سے کرے گی۔

editor

Related Articles