اے این ایف نے کیچ میں منشیات کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، 54 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

اے این ایف نے کیچ میں منشیات کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، 54 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات کی ایک بڑی کھیپ برآمد کر لی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 54 ملین ڈالر ہے۔

اے این ایف حکام کے مطابق، آپریشن 18 نومبر 2025 کو خلیل آباد کے قریب کیا گیا، جو کہ پنجگور-تربت روٹ کے قریب ہے۔ کارروائی کے دوران اے این ایف اہلکاروں نے ایک غیر رجسٹرڈ زمیاد گاڑی کو روک کر ایک ملزم کو گرفتار کیا اورگاڑی کی مکمل تلاشی لینے پر 222 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی جس میں 99 کلو آئس (میتھمفیٹامائن)، 50 کلوگرام افیون اور 73 کلو گرام چرس شامل ہے۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 54 ملین ڈالر ہے۔ جس میں
آئس (میتھمفیٹامین): مقامی طور پر 25.74 ملین روپے؛ بین الاقوامی سطح پر $26.12 ملین افیون: مقامی طور پر 7 ملین روپے ؛ بین الاقوامی سطح پر $24.75 ملین مالیت ہے اور حشیش: مقامی طور پر 5.47 ملین روپے اور بین الاقوامی سطح پر مالیت $4.02 ملین ہے۔

اے این ایف حکام کے مطابق سمگلر پنجگور سے تربت تک منشیات لے جانے کے لیے ایندھن کے تجارتی راستوں اور تجارتی گاڑیوں کا استعمال کر رہے تھے۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: منشیات اسمگلنگ کا الزام: ٹرمپ کا وینزویلا کیخلاف زمینی کارروائی کا عندیہ

اے این ایف نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور ملک بھر میں منشیات کی سپلائی لائنوں میں خلل ڈالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *