وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کو ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دو طرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت رابطہ کاری اور عوامی روابط میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا جس کی تصدیق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اورمصر کا دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق، ’بزنس کونسل‘ بھی تشکیل دی جائے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

دوسری ٹیلی فونک گفتگو میں اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے پاکستان ترکیہ دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور بالخصوص فلسطین اور غزہ سے متعلق تازہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے تجارت سرمایہ کاری رابطہ کاری اور عوامی تبادلوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور علاقائی امن استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *