ایک سال میں سب سے زیادہ 59 گول ، ایمباپے نے رونالڈو کا ریکارڈ برابر کر دیا

ایک سال میں سب سے زیادہ 59 گول ، ایمباپے نے رونالڈو کا ریکارڈ برابر کر دیا

فرانسیسی فٹبال اسٹار کائلین ایمباپے نے اپنے بچپن کے آئیڈیل کرسٹیانو رونالڈو کا ریکارڈ برابر کر کے ایک تاریخ رقم کردی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اسپینش لیگ کے میچ میں سیویلا کے خلاف ریال میڈرڈ کی جیت کے دوران یہ ریکارڈ حاصل کیا،  گول کرنے کے بعد ایمباپے نے اپنے مینٹور رونالڈو کے معروف جشن کا انداز بھی اپنایا۔

سال کے اختتام پر ایمباپے نے ریال میڈرڈ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا جہاں  21 دسمبر کو کھیلے گئے لا لیگا میچ میں ریال میڈرڈ نے سیویلا کو 2-0 سے شکست دی، اور ایمباپے کے آخری لمحات میں کیے گئے پنالٹی گول نے انہیں کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے طور پر کرسٹیانو رونالڈو کے ریکارڈ کے برابر لا کھڑا کیا۔

یہ گول ایمباپے کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا، جسے انہوں نے یادگار لمحہ قرار دیا ، گول کرنے کے بعد ایمباپے نے رونالڈو کے انداز میں جشن مناتے ہوئے اپنے بچپن کے آئیڈیل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گولز، رونالڈو نے تاریخ رقم کر دی

ایمباپے ریال میڈرڈ کے ساتھ اپنے دوسرے سیزن میں ہیں، لیکن 2025 کا کیلنڈر ایئر ان کے کیریئر کا سب سے نمایاں باب بن چکا ہے۔ مسلسل گول، لیگ میچ میں فیصلہ کن کردار اور کلب کے تاریخی ریکارڈ نے ایمباپے کو فٹبال کی دنیا میں نمایاں مقام دلایا ہے۔

میچ کے بعد ایمباپے نے کہا کہ رونالڈو کا کارنامہ دہرانا ناقابل یقین ہے اور انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو کو ریال میڈرڈ کی تاریخ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا، مداح افسردہ

 ایمباپے نے جشن جان بوجھ کر اسی انداز میں منایا کیونکہ رونالڈو ان کے بچپن کے آئیڈیل ہیں اور وہ یہ لمحہ ان کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *