رمضان المبارک کی آمد قریب، ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں

رمضان المبارک کی آمد قریب، ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں

ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کی آمد کی الٹی گنتی باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔ رجب المرجب کے بعد شعبان المعظم اور پھر رمضان المبارک آتا ہے، جو مسلمانوں کے لیے عبادات، صبر اور تقویٰ کا مقدس ترین مہینہ تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2026 : رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

فلکیاتی کیلنڈر کے مطابق برکتوں والے مہینے رمضان المبارک کا آغاز 20 یا 21 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب رمضان کی آمد میں تقریباً 60 سے 61 دن باقی رہ گئے ہیں۔ عوام میں رمضان کی تیاریوں، عبادات اور دینی ماحول کے حوالے سے جوش و خروش بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اگر رجب اور شعبان دونوں مہینے اپنے مقررہ 30، 30 دن مکمل کرتے ہیں تو رمضان المبارک کا پہلا روزہ فروری 2026 کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان ہمیشہ کی طرح مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔

اسی طرح کیلنڈر کے مطابق اگر رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوئے تو عید الفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوار منائے جانے کا امکان ہے، جبکہ اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو عید الفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ ہونے کی توقع ہے۔ عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

مزید پڑھیں:ملک بھر کی مساجد میں رمضان المبارک کے آخری 10 دنوں سے قبل اعتکاف کے انتظامات مکمل

علما کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل مسلمانوں کو روحانی طور پر خود کو تیار کرنا چاہیے، عبادات میں اضافہ، حقوق العباد کی ادائیگی اور معاشرتی بھلائی کے کاموں پر توجہ دینی چاہیے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مساجد، بازاروں اور گھروں میں ایک خاص روحانی فضا قائم ہو جاتی ہے، جس کا سب کو شدت سے انتظار رہتا ہے۔

یوں رمضان المبارک کی متوقع تاریخوں کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں اس مقدس مہینے کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ حتمی اعلان کا انتظار چاند دیکھنے تک برقرار رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *