امریکا نے دہشتگردوں کیخلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردوں کیخلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کر دی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں امریکا نے دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کر دی ۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کو دہشت گردی کے باعث بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے ، امریکا دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستان کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کو ایسے وقت میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان رجیم کے چاروں ڈرون مار گرائے ، آئی ایس پی آر

 یاد رہے کہ گزشتہ دنوں افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان کی سرحد پر ڈرون پروازوں کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے چار ڈرونز مار گرائے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 جون کو افغان طالبان رجیم نے بلوچستان کی سرحد پر چار ڈرونز بھیجے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ ڈرونز افغان طالبان رجیم کے زیرِ کنٹرول علاقوں سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی میں پاکستان بھیجے گئے تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

editor

Related Articles