پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا فاروق آباد میں سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا فاروق آباد میں سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

حکومتِ پاکستان کے تحت قائم قومی پیغامِ امن کمیٹی کے مختلف مکاتبِ فکر اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے قائدین نے ضلع شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کا دورہ کرکے سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی کیا اور بین المذاہب رواداری، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کے عزم کا اعادہ کیا۔

دورے کے دوران وفد نے فاروق آباد میں واقع اس دھرم شالہ کا بھی معائنہ کیا جس کی دیوار خستہ حالت کے باعث گر گئی تھی۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی تعاون سے دھرم شالہ کی تعمیرِ نو کی جائے گی، جبکہ اس کی تاریخی اور مذہبی حیثیت کو مکمل طور پر برقرار رکھا جائے گا۔

وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق آئینِ پاکستان کے تحت محفوظ ہیں، اور مندر، مسجد، گوردوارا یا دھرم شالہ سمیت کسی بھی مذہبی مقام کی ملکیت یا اس کی مذہبی و تاریخی حیثیت تبدیل نہیں ہونے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے شہید سابق رہبرِ اعلیٰ خامنہ ای کی تجہیز وتدفین کی 7 روزہ رسومات، کب ، کہاں کیا ہو گا؟

قومی پیغامِ امن کمیٹی کے ارکان نے فاروق آباد کی دھرم شالہ کے حوالے سے کیے جانے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دھرم شالہ اپنی سابقہ تاریخی اور مذہبی حیثیت کے مطابق برقرار رہے گی اور اس کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles