گھر بیٹھے آن لائن فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار جانئے

گھر بیٹھے آن لائن فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار جانئے

نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) کے اجرا کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے جس کے تحت شہری اب چند آسان مراحل کے بعد گھر بیٹھے آن لائن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے، جس کے بعد صارفین بغیر دفتر گئے گھر بیٹھے درخواست جمع کرا سکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری پہلے پاک آئی ڈی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، پھر مطلوبہ سروس منتخب کر کے اپنی معلومات درج کریں اور درخواست مکمل کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے بچانا اور شناختی دستاویزات کے حصول کے نظام کو مزید آسان بنانا ہے۔

نادرا نے مزید بتایا کہ شہری رہنمائی اور مزید معلومات کیلئے نادرا ویب سائٹ سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں جبکہ موبائل صارفین کیلئے ہیلپ لائن 1777 بھی فعال رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اسلامک بینکنگ میں اہم مقام حاصل کر لیا، عالمی سطح پر بڑا اعزاز

Related Articles