عیدالاضحیٰ پر دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب نے احکامات جاری کردیے

عیدالاضحیٰ پر دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب نے احکامات جاری کردیے

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب نے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق بدھ 27 مئی سے منگل 02 جون تک ہوگا ، جس کے تحت عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی ہوگی جبکہ دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی اور نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھیکنے اور منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :عید الاضحیٰ پر پنجاب بھر میں سری پائے جلانے اور بھوننے پر مکمل پابندی، نوٹیفکیشن جاری

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی ہے ۔

ان پابندیوں کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و سکون اور ماحول کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے ، مذکورہ سرگرمیاں نہ صرف عوامی تحفظ اور صحت عامہ کیلئے خطرہ ہیں بلکہ لوگوں میں اضطراب کا باعث بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عیدالاضحیٰ کی خوشیاں دوبالا، سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

ترجمان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ، پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔

editor

Related Articles