گندم بحران، پی ٹی آئی کا سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی گرفتاری کا مطالبہ

گندم بحران، پی ٹی آئی کا سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی گرفتاری کا مطالبہ

گندم بحران، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ موجودہ حکومت نگراں حکومت کا ہی تسلسل ہے، گندم ایک منظم طریقے سے درآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی گرفتار کریں۔ ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ گندم درآمد پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں جنہوں نے فیصلہ کیا سب سے پہلے ان کو پکڑیں، انہوں نے وفاقی سیکریٹری کو معطل کردیا، وہ بیچارہ کیا اہلیت رکھتا ہے، ’پکڑیں کاکڑ کو‘۔انہوں نے مزیدکہا کہ 40 لاکھ ہمارے پاس سر پلس تھا، انہوں نے 32 لاکھ ٹک مزید گندم منگوالی اور اس پر کیپ نہیں کیا، 31 مارچ کو موجودہ جہاز پورٹ پر لنگر انداز ہوا ہے اور انہوں نے آج دن تک پروکیورمنٹ پالیسی نہیں دی۔حکومت نے فی ایکڑ چھ بوری دی ہے جو کہ کسان کے ساتھ ایک مزاق ہے، کیا 15 من کسان کی پیداوار ہے؟ ان کا پنجاب حکومت کے متعلق کہنا تھاکہ ’یہ کسان کا ایشو انہیں لے ڈوبے گا۔

 

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا 9لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

 

جبکہ اس حوالے سے سابق نگران وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کا موقف ہے کہ’’ میں نے گندم کے معاملے کو کبھی صوبوں اورکسی پر نہیں ڈالا، 18 ویں ترمیم کےبعد گندم کی خریداری کا ڈیٹا صوبے اکٹھا کرتے ہیں، ای سی سی کا جب فیصلہ ہوا تھا تو میں فوڈ سکیورٹی کی منسٹری کا انچارج تھا اور اس ملک میں امپورٹ پالیسی ایس آر او قانون کےتحت ہوتی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت میں جو ایس آر او قانون جاری ہوا تھا وہ اس وقت بھی تھا۔ان کا کہنا تھا کہ قانونی چیز کو غیر قانونی شکل دینےکی کوشش کی گئی اس موضوع پر کوئی صحت مند بحث نہیں کرناچاہ رہا، پاکستان میں گندم کی پیداوار 26 سے 27 لاکھ ٹن ہے، پاکستان اپنی کھپت سے3 سے 4 ملین میٹرک ٹن کم گندم پیدا کرتا ہے۔‘‘

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *