جے شنکر نے ایاز صادق کے پاس آکر کیا الفاظ کہے،ملاقات کا احوال سامنے آگیا

جے شنکر نے ایاز صادق کے پاس آکر کیا الفاظ کہے،ملاقات کا احوال سامنے آگیا

ڈھاکا میں پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر کے درمیان مختصر ملاقات کے مناظر اور گفتگو کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں،اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے جنازے کے موقع پر ہوئی،جہاں ایاز صادق نے مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے خود اسپیکر ایاز صادق کی جانب بڑھ کر تعارف کرایا اور کہا کہ میں آپ کو جانتا ہوں، اس پر اسپیکر ایاز صادق نے جواب دیا کہ میں بھی آپ کو جانتا ہوں، جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :بالآخر مصحافہ ہوگیا، ڈھاکہ میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خود چل کر ایاز صادق کی نشست پر آئے، ہاتھ ملا لیا

اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور خیر مقدمی کلمات کا تبادلہ کیا،ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات چند منٹوں کی تھی ۔
یہ موقع عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی رہا کیونکہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ عسکری تنازع کے بعد یہ اولین اعلیٰ سطح کی ملاقات تھی ۔

اس مختصر ملاقات کا سیاسی اور سفارتی پس منظر بھی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک تعمیری اشارہ ملتا ہے۔
ایاز صادق جنازے میں شرکت کے لیے خالدہ ضیا کی رہائشگاہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے مرحومہ کے بیٹے اور بیٹی سے بھی ملاقات کی جے شنکر کی جانب سے خود اسپیکر کی نشست تک جانا اور مصافحہ کرنا اس ملاقات کو روایتی سفارتی ملاقاتوں سے مختلف اور قابل ذکر بناتا ہے،یہ ملاقات اس وقت منظر عام پر آئی جب پاک بھارت تعلقات عالمی سطح پر حساس مرحلے سے گزر رہے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *