آپریشن “غضبُ للحق‘: 707 دہشتگرد ہلاک ، افغان طالبان کی 255 پوسٹیں تباہ کی گئی ہیں،وفاقی وزیر نے اعداد و شمار جاری کردیئے

آپریشن “غضبُ للحق‘: 707 دہشتگرد ہلاک ، افغان طالبان کی 255 پوسٹیں تباہ کی گئی ہیں،وفاقی وزیر  نے اعداد و شمار جاری کردیئے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آپریشن “غضبُ للحق” میں اب تک مجموعی طور پر 707 افراد ہلاک جبکہ 938 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 255 پوسٹیں تباہ اور 44 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران 237 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ افغانستان بھر میں 81 دہشت گردوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر کے مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 16 مارچ کی رات پاکستان کی مسلح افواج نے کابل اور ننگرہار میں افغان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں میں ڈرون اسٹوریج، تکنیکی معاونت کے مراکز اور اسلحہ گوداموں کو تباہ کیا گیا، جو مبینہ طور پر افغان طالبان اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے پاکستان کے معصوم شہریوں کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں پاکستان نے اسپتال نہیں، اس ورکشاپ کو نشانہ بنایا جہاں بھارتی انجینیئر طالبان کو ڈرونزبنانا سکھا رہے تھے، سینیئرافغان صحافی

اسی طرح باجوڑ، کرم، طورخم خیبر، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں بھی افغان طالبان کی پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق جاری ویڈیو میں ان تنصیبات، پوسٹوں اور دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو دکھایا گیا ہے، جو افغان سرزمین سے دہشت گردی کی معاونت کر رہے تھے۔

Related Articles