پاکستان کا تائیوان سے متعلق چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ

پاکستان کا تائیوان سے متعلق چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ

پاکستان نے آبنائے تائیوان میں حالیہ پیش رفت اور تائیوان سے متعلق سوالات پر چین کے مؤقف کی ایک بار پھر بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان چین کو اپنا آہنی دوست اور ہر موسم کا تذویراتی شراکت دار سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات سے متعلق تمام معاملات پر اپنی مستقل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جن میں تائیوان بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:چین سمیت دنیا کی گہری نظر، سندھ طاس معاہدہ تنازعہ بالائی ممالک کیلئے انتباہ بن گیا

وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر مکمل طور پر کاربند ہے اور تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ تصور کرتا ہے، پاکستان مستقبل میں بھی اس اصول کی پاسداری جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ نئے سال کےموقع پر خطاب میں چینی صدر نے کہا تھا کہ چین سے تائیوان کا دوبارہ الحاق ناگزیر ہے اور اسے روکا نہیں جاسکتا۔

شی جن پنگ کا یہ بیان چین  کی جانب سے تائیوان کے قریب  2 روزہ فوجی مشقوں کے خاتمے کے ایک دن بعد سامنے آیا تھا، ان مشقوں کا انعقاد  امریکا کی جانب سے تائیوان کو 11 ارب ڈالر سے زائد کے  ریکارڈ مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری کے چند دن بعد کیا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *