غلط کاموں کا انجام بھگتنا پڑتا ہے، سزا پانے وا لے مظلوم بننے کے بجائے معافی مانگیں،راناثناءاللہ

غلط کاموں کا انجام بھگتنا پڑتا ہے، سزا پانے وا لے مظلوم بننے کے بجائے معافی مانگیں،راناثناءاللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور مشیرِ وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کا بنیادی منشور خدمت کی سیاست ہے جس کی بنیاد میاں نواز شریف نے 40 سال قبل رکھی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ بلا تفریق عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ غلط کاموں کا انجام بھگتنا پڑتا ہے اور سزا پانے والے مظلوم بننے کے بجائے اپنی غلطیوں پر معافی مانگیں۔ انہوں نے  کہا کہ ایک جھوٹے مقدمے کا سامنا کرنے کے باوجود میں نے صبر اور قانون پر یقین رکھتے ہوئے چھ سے سات ماہ جیل میں گزارے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سیاست میں خدمت، ترقی اور عوامی فلاح کا کلچر متعارف کروایا، جس کی عملی مثالیں فیصل آباد میں چلڈرن ہسپتال، یونیورسٹیز اور دیگر ترقیاتی منصوبے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ مخالفین نے سوشل میڈیا پر نفرت، گالی گلوچ اور جھوٹے مقدمات کے ذریعے سیاسی انتقام کو فروغ دیا، جس سے بچوں میں نفرت اور مخالفین کے خلاف نعرے لگانے کا کلچر پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :رانا ثناء اللہ نے عمران خان سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

رانا ثنا اللہ نےمزید کہا کہ محاذ آرائی ہمارا راستہ نہیں، بلکہ بات چیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد یا ہڑتال کی سیاست بری طرح ناکام ہو گی اور کسی کے ساتھ ووٹ نہ دینے پر انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ملک میں پھیلائے جانے والے منفی پراپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو اس کو ہوا نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے معاشی حالات پر اعتماد ظاہر کیا اور بتایا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پہلے سے شروع کر دیے گئے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مخالفت برداشت نہیں کی جائے گی، اس لیے ہر شہری اور سیاسی جماعت کو  ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور خدمت کے معیار اتنے بلند ہونے چاہئیں کہ عوام خود کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *