پاکستانی 2026 کے لیے پرامید اور مستحکم مستقبل کی توقع رکھتے ہیں : IPSOS کی رپورٹ

پاکستانی 2026 کے لیے پرامید اور مستحکم مستقبل کی توقع رکھتے ہیں : IPSOS  کی رپورٹ

آئی پی ایس او ایس (IPSOS) کی تازہ قومی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستانی 2026 کے آغاز کے لیے اعتماد، تسلسل اور بلند حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔

سروے میں ملک کے شہریوں کے خیالات اور توقعات کا جائزہ لیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی زیادہ پرامید، مستقبل پر مرکوز اور مواقع سے بھرپور نظر آتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 86 فیصد پاکستانی 2026 کے بارے میں پرامید ہیں، جبکہ 63 فیصد شہری توقع کرتے ہیں کہ سیاسی تسلسل برقرار رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ 84 فیصد لوگ آن لائن سوشلائزنگ کو فیس ٹو فیس ملاقاتوں پر ترجیح دیں گے، تاہم 49 فیصد لوگ سوشل میڈیا کے استعمال کو کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ 70 فیصد پاکستانی قیادت میں خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی توقع کر رہے ہیں، جو معاشرتی ترقی کی جانب ایک مثبت اشارہ ہے۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 2026 کے لیے 75 فیصد پاکستانی نے نئے ارادے اور منصوبے قائم کیے ہیں، جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 50 فیصد تھی۔ پچھلے سال جو ارادے قائم کیے گئے تھے، ان میں سے 60 فیصد کو عملی جامہ پہنایا گیا۔ اس سال کی ترجیحات میں کیریئر کے اہداف سب سے اہم ہیں، جس کے بعد مالی منصوبے سرفہرست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ تعصب اور تشدد میں اضافہ ہوا: امریکی اخبار کی رپورٹ

رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹ شائقین بھی 2026 کے لیے پرامید ہیں، 59 فیصد لوگ توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ سیاسی منظرنامے پر بھی عوام کی توقعات واضح ہیں، جہاں 58 فیصد شہری توقع کرتے ہیں کہ عمران خان 2026 میں بھی جیل میں رہیں گے۔

ماہرین کے مطابق سروے کے یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانی ذاتی سطح پر زیادہ پرامید ہیں اور استحکام، روزگار، مالی تحفظ اور مواقع کے حصول کی جانب توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ اعتماد اور امید میں اضافہ اس وقت ہوتا ہے جب لوگ تسلسل کی توقع رکھتے ہیں، مواقع دیکھتے ہیں اور اپنے مقاصد کو قابلِ حصول سمجھتے ہیں، اور یہی امتزاج اصلاحات کی رفتار کو بھی تقویت دیتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *