سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک گرافکس وائرل ہوا ہے جس میں یہ دکھایا جا رہا ہے کہ ڈان ڈاٹ کام پر ایک خبر شائع ہوئی جس کا عنوان ہے: ”Defence Minister Khawaja Muhammad Asif dropped a political bombshell on the Punjab Government۔ گرافکس کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پنجاب حکومت کے خلاف کوئی بڑا سیاسی بیان دیا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ خبر مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت ہے۔ نہ تو خواجہ آصف نے اس نوعیت کا کوئی بیان دیا ہے اور نہ ہی انہوں نے کسی سوشل میڈیا پوسٹ یا ٹویٹ میں ایسا کچھ کہا ہے۔ اس خبر کا ڈان ڈاٹ کام یا کسی بھی معتبر میڈیا پر کوئی سرکاری حوالہ موجود نہیں ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے خبردار کیا ہے کہ ایسے جعلی گرافکس اور من گھڑت خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر عوام میں غلط فہمی پیدا کر سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی خبر کو بغیر تصدیق کے آگے نہ بڑھائیں اور معتبر ذرائع سے تصدیق کر کے ہی اسے آگئے شیئر کریں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، سوشل میڈیا پر ایسی جعلی خبروں کا مقصد سیاسی تفرقہ اور افواہوں کو ہوا دینا ہوتا ہے، اس لیے صارفین کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے تاکہ معلومات کی درستگی اور سچائی کو فروغ دیا جا سکے۔