شاہد آفریدی نے اسلام آباد منتقل ہوتے ہی اہم انکشاف کردیا

شاہد آفریدی نے اسلام آباد منتقل ہوتے ہی اہم انکشاف کردیا

پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی چھوڑ کر مستقل طور پر اسلام آباد منتقل ہونے کی تصدیق کی ہے،قومی روزنامےسے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چند ذاتی وجوہات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ وہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے سب سے بنیادی عنصر تسلسل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور پاکستان کرکٹ نے دنیا بھر میں عزت، مقام اور شناخت دی، اور ان کی خواہش ہے کہ اب ملک اور کرکٹ کے لیے کچھ واپس لوٹا سکیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں اہم حکومتی عہدوں کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن وہ ہمیشہ ایسی ذمہ داریوں سے گریز کرتے رہے کیونکہ محض رسمی عہدے ان کے لیے کوئی کشش نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں :اکبر ایس بابر نے عمران خان سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

سیاست میں شمولیت کے سوال پر آفریدی نے واضح کیا کہ فی الحال وہ سیاست میں نہیں آ رہے اور حکومت کو اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے دی جانی چاہیے، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف سمیت تمام اہم آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے دی جائے۔

آفریدی نے کہا کہ پالیسیوں میں تسلسل، جمہوری عمل میں تسلسل اور ریاستی اداروں میں آئینی مدت کی تکمیل ہی ترقی کی مضبوط بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ریاستی ادارے اپنی مدت مکمل کریں گے تو پالیسیاں برقرار رہیں گی اور ترقی کے ثمرات جلد عام آدمی تک پہنچیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *