شدید دھند سے پنجاب میں کئی شاہراہوں پر حد نگاہ صفر ،موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

شدید دھند سے پنجاب میں کئی شاہراہوں پر حد نگاہ صفر ،موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

پنجاب میں شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر حدِ نگاہ تقریباً صفر ہو گئی جس کے نتیجے میں عوام کی حفاظت کے لیے متعدد موٹر ویز کو بند کر دیا گیا۔

سینٹرل ریجن موٹر وے کے ترجمان کے مطابق موٹر ویز ایم-3، ایم-4 اور ایم-5 پر دھند کی شدت کے سبب سفر خطرناک ہو گیا تھا، لہٰذا حفاظتی اقدامات کے طور پر یہ بندش لازم قرار دی گئی۔ موٹر وے ایم-3 فیض پور سے جڑانوالہ تک، ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور گوجرہ سے عبدالحکیم تک، ایم-5 ملتان سے ظاہر پیر اور ملتان سے سکھر تک عارضی طور پر بند کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں، ایم-5 ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان اور رحیم یار خان سے روہڑی تک بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے پر بند کر دی گئی ہےترجمان نے واضح کیا کہ یہ اقدامات عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں کیونکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سردی کی نئی لہر، میدانی علاقوں میں دھند جبکہ پہاڑوں پر شدید سرد موسم کا راج

انہوں نے ڈرائیورز سے اپیل کی کہ وہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

مزید کہا گیا کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز رفتاری نہ کریں آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

موٹر ویز حکام نے ہدایت دی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

سینٹرل ریجن کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور دھند کی شدت میں کمی آنے تک یہ حفاظتی بندش برقرار رکھی جائے گی

یہ بھی پڑھیں :پنجاب اور سندھ میں شدید دھند کا سلسلہ برقرار : موٹروے کے مختلف سیکشنز بند

حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ موسم کی تبدیلی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ سفری منصوبہ بندی کریں تاکہ دھند سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *