ملک میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟متوقع تاریخ سامنے آگئی

ملک میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟متوقع تاریخ سامنے آگئی

ملک بھر میں شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کے مطابق بدھ 21 جنوری 2026 سے یکم شعبان المعظم شروع ہوگا۔ چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد اسلامی مہینے کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شعبان المعظم کے مکمل ہونے پر رمضان المبارک کی تاریخ کا تعین ہوگا۔ اگر شعبان 29 دنوں پر مشتمل رہا تو یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہوگا، جبکہ شعبان کے 30 دن مکمل ہونے کی صورت میں رمضان المبارک 20 فروری 2026سے شروع ہوگا۔

رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا، جو ماہِ شعبان کے اختتام پر شہادتوں کی روشنی میں چاند دیکھنے کا فیصلہ کرے گی۔

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں مساجد، مذہبی اجتماعات اور عبادات کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد ہی سرکاری سطح پر رمضان المبارک کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

شعبان المعظم کے آغاز کے اعلان کے بعد عوام کو مہینے کی عبادات اور تیاریوں کے لیے وقت مل گیا ہے، اور ملک بھر میں مذہبی شعائر کے مطابق سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دہشتگردوں کو لا کر پاکستان میں بسانے کا فیصلہ سنگین غلطی تھا، شہباز شریف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *