کیا طلاق کی پیشگوئی سچ ہوگی؟ ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا

کیا طلاق کی پیشگوئی سچ ہوگی؟ ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی طلاق کی پیش گوئی پر نجومیوں کو طنزیہ ردعمل دیتے یوئے انہیں خاموش کروادیا ۔

نیا سال آتے ہی ٹی وی چینلز پر ماہرعلم نجوم اپنی پیشگوئیوں کے ساتھ عوام کی توجہ حاصل کرتے ہیں اور اس بار اس میں ہردلعریز اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق بھی ایک پیشگوئی سامنے آئی جس نے مداحوں کے ساتھ ساتھ اداکارہ کو بھی حیرت میں ڈال دیا ۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک نجی ٹی وی پرورام کا مختصر وائرل کلپ ری شیئر کیا ، جس میں نجومیوں نے پیش گوئی کی کہ ہانیہ عامر اگر رواں سال 2026ء میں ازدواجی رشتے میں منسلک ہوتی ہیں تو مستقبل میں انہیں طلاق کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اس پیشگوئی پر ردِعمل دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’عجیب، پہلے شادی تو ہونے دو‘۔

دوسری جانب مداح سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں کر رہے ہیں  تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال عاصم اظہر کی میرب علی سے علیحدگی کے بعد سے سوشل میڈیا پر گلوکار اور ہانیہ عامر کے دوبارہ قریب آنے کی خبریں گردش کرتی رہیں ، یہ افواہیں تب مزید زورپکڑ گئیں جب دونوں کو یشمٰہ گل کی سالگرہ کی تقریب سمیت مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر دوست کی مایوں پر توجہ کا مرکز بن گئیں، تصاویر وائرل

حالیہ دنوں میں، عاصم اظہر کے سولو البم کی ریلیز کے بعد ان کا گانا ’ہانییا ‘ مداحوں کی خاص توجہ کا مرکز بن گیا،  اس کے بعد سوشل میڈیا پر گلوکار اور اداکارہ کے تعلقات سے متعلق بحث اور قیاس آرائیوں میں بھی شدت آ گئی  اور مداح ہر موقع پر دونوں کے درمیان ممکنہ تعلقات کے بارے میں بات کرنے لگے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *