فیشن میں بڑی تبدیلی، کرن جوہر کابڑاانکشاف

فیشن میں بڑی تبدیلی، کرن جوہر کابڑاانکشاف

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ فیشن کے رجحانات مکمل طور پر بدل چکے ہیں اور اب لوگ فلمی ستاروں کی نقل کم کرتے ہیں۔

ایک دور تھا جب بالی ووڈ کو فیشن کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا تھا۔ لوگ ہیروز کے بیل باٹم پینٹس، ہیئر اسٹائل اور اداکاراؤں کے ساڑھی اور سوٹس کو فوراً اپناتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :گلگت کے روایتی انداز میں شادی،حسن رحیم کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا

مگر کرن جوہر کے مطابق اب صورتحال بدل چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج لوگ سوچتے ہیں کہ یہ انداز پہلے ہی کرینہ کپور، عالیہ بھٹ یا دیپیکا پڈوکون پہن چکی ہیں، اس لیے وہ ویسا ہی انداز اپنانا نہیں چاہتے۔

ان کے مطابق آج کا فیشن صارف انفرادیت چاہتا ہے۔ ہر شخص ایسا لباس اور اسٹائل پسند کرتا ہے جو منفرد ہو اور پہلے کسی اور پر نہ دیکھا گیا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ لگژری فیشن میں اب پرسنلائزڈ ڈیزائن کی مانگ بڑھ رہی ہے، جہاں گاہک چاہتے ہیں کہ ان کے لیے خاص اور یونیک ڈیزائن تیار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :خواتین کے حقوق پر صنم سعید کا دو ٹوک مؤقف سامنےآگیا

ڈیزائنرز جیسے منیش ملہوترا بھی اب ایسے خصوصی ڈیزائنز پر توجہ دے رہے ہیں جو ہر کلائنٹ کے لیے الگ ہوں۔واضح رہے کہ کرن جوہر نے اس سال میٹ گالا میں پہلی بار شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے منیش ملہوترا کا تیار کردہ خصوصی لباس پہنا تھا۔

editor

Related Articles