پاکستانی اداکارہ صنم سید نے ایک حالیہ انٹرویو میں خواتین کے حقوق اور سماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اہم نکات سامنے رکھے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو تعلیم، وراثت، مساوی تنخواہ اور تحفظ جیسے بنیادی حقوق دلانے کی جدوجہد ایک اہم مرحلہ ہے، کیونکہ آج بھی بڑی تعداد میں خواتین ان سہولیات سے محروم ہیں۔
ان کے مطابق بدقسمتی سے اکثر اوقات خواتین کے حقوق سے جڑے اصل مسائل پر توجہ دینے کے بجائے بحث کا رخ غیر ضروری سمتوں میں چلا جاتا ہے، جس سے حقیقی بہتری کا عمل متاثر ہوتا ہے۔
صنم سعید نے ورک پلیس پر برابری اور خواتین کے حقوق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر رابطہ اور مثبت اندازِ گفتگو تبدیلی لانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو صرف اس بنیاد پر مطالبات نہیں کرنے چاہئیں کہ وہ خواتین ہیں، بلکہ انہیں اپنے حقوق کو ایک بنیادی انسانی حق کے طور پر پیش کرنا چاہیے اور اس کے لیے عملی جدوجہد ضروری ہے۔ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل ہوئی ہے اور صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔