جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جو 10 فروری سے شروع ہوگا اور آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

فاطمہ ثنا دونوں فارمیٹس، ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20 انٹرنیشنل میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی۔ اسکواڈ میں سائرہ جبین اور حمنا بلال کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے، جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ، تسمیہ رباب اور ناجحہ علوی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

دونوں فارمیٹس میں شامل کھلاڑیوں میں عائشہ ظفر، گل فیروزہ، منیبہ علی، نشرا سندھو اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ میں ڈیانا بیگ، ناجحہ علوی، صدف شمس اور سیدہ عروب کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ ٹی 20 اسکواڈ میں حمنا بلال، سائرہ جبین، طوبیٰ حسن اور ایمان فاطمہ شامل ہیں۔

دورے سے قبل پری سیریز تربیتی کیمپ یکم سے 6 فروری تک کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں منعقد ہوگا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تمام ٹی 20 میچز ڈے نائٹ ہوں گے، جو پوچیفسٹروم، بینونی اور کمبرلے میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز سے قبل کمبرلے میں 50 اوورز کا وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز بلوم فونٹین، سینچورین اور ڈربن میں ہوں گے، جن میں دوسرا ون ڈے ڈے نائٹ میچ ہوگا۔

یہ دورہ پانچ سال بعد پاکستان ویمنز ٹیم کا جنوبی افریقہ کا دو طرفہ دورہ ہے اور 2021 کے بعد جنوبی افریقہ کا پہلا دو طرفہ دورہ بھی ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے فروری 2023 میں جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کیلئے کوالیفائر ٹیمیں پاکستان آنا شروع ہو گئی ہیں

دورے کے لیے کوچنگ اسٹاف میں مینٹور وہاب ریاض کے ساتھ عمران فرحت، عبد الرحمن اور عبد المجید شامل ہیں۔ عائشہ اشعر ٹیم منیجر جبکہ رضا راشد میڈیا منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔

جنوبی افریقہ کا یہ دورہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں میں ایک اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے، جو ٹیم کو قیمتی بین الاقوامی تجربہ اور مسابقتی میچ پریکٹس فراہم کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *