امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر معاہدہ طے پا گیا ہے، جبکہ ایران نے امریکہ کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اہم سفارتی کامیابی تصور کی جا رہی ہے، تاہم معاہدے پر حتمی منظوری ابھی دونوں فریقین کی جانب سے باقی ہے، جس میں امریکی صدر کی توثیق بھی شامل ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق منگل تک دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی طور پر اتفاق ہو چکا تھا، لیکن حتمی فیصلہ اور باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر تفصیلی مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہو سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے مکمل تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔