یومِ ترویہ کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں 2 کروڑ سے زائد فون کالز ریکارڈ

یومِ ترویہ کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں 2 کروڑ سے زائد فون کالز ریکارڈ

سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران یومِ ترویہ کے موقع پر مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں مواصلاتی نیٹ ورکس نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں مجموعی طور پر 2 کروڑ 13 لاکھ فون کالز ریکارڈ کی گئیں۔

سعودی عرب کی کمیونیکیشنز، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن نے 8 ذوالحجہ 1447 ہجری کے مطابق 25 مئی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حج کے دوران مواصلاتی اور انٹرنیٹ خدمات کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جسے جدید ڈیجیٹل نظام نے کامیابی سے پورا کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 2 کروڑ 13 لاکھ کالز میں سے 1 کروڑ 86 لاکھ مقامی جبکہ 27 لاکھ بین الاقوامی کالز شامل تھیں۔ کمیشن نے کہا کہ یہ اعداد و شمار انتہائی رش والے مقامات پر مضبوط ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور مؤثر نیٹ ورک سسٹم کی عکاسی کرتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 404 میگا بائٹ فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی، جبکہ فی کس روزانہ ڈیٹا استعمال 1326 میگا بائٹ تک پہنچ گیا، جو عالمی اوسط سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔

کمیشن کے مطابق حج سیزن کے دوران مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ماہر افرادی قوت اور مربوط منصوبہ بندی کو بروئے کار لایا گیا تاکہ لاکھوں حجاج کو بلا تعطل اور معیاری سروسز فراہم کی جا سکیں۔

editor

Related Articles