امریکہ ایران مذاکرات کا نیا دورحج کے بعد اسلام آباد میں ہوگا،عرب میڈیا کا دعویٰ

امریکہ ایران مذاکرات کا نیا دورحج کے بعد اسلام آباد میں ہوگا،عرب میڈیا کا دعویٰ

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے معاملات آخری مراحل میں ہے جلد حتمی اعلان ہوجائے گا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہیں دیکھیں کیا ہوتا ہے ،ایران سے متعلق یہ سوال باقی ہے کہ معاہدہ ہوگیا یا جنگ ؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، تاہم اگر معاہدہ طے نہ پایا تو مزید فوجی کارروائیوں کاامکان موجود ہےامریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھ ہفتے قبل محدود جنگ بندی کے بعد شروع ہونے والے سفارتی مذاکرات میں اب تک خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کے فیصلے کے بعد تیل مارکیٹ سے اچھی خبر آگئی ، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہے، لیکن اگر بات چیت ناکام ہوئی تو سخت اقدامات کیے جائیں گے[ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ جلد فیصلہ کن مرحلے تک پہنچنے والا ہے اور یا تو معاہدہ ہوگا یا پھر ایسے اقدامات کیے جائیں گے جنہیں وہ سخت اور ناپسندیدہ قرار دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ جانی نقصان نہیں چاہتے اور صورتحال کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

دوسری طرف عرب میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اہم شخصیت کے بھی معاہدے کے حتمی ورژن کے اعلان کے لیے ایران کے دورے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ معاہدے کا حتمی اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں بھی کیا جا سکتا ہے، جبکہ حج کے بعد اسلام آباد میں مذاکرات کا نیا دور منعقد ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اگلا قدم جلد اٹھایا جاسکتا ہے،میں کسی قسم کی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ہوں،ٹرمپ

عرب میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایران کو بعض اقتصادی شعبوں میں محدود نرمی سے آگاہ کیا ہے، تاہم جوہری پروگرام اور بحری راستوں کی سیکیورٹی جیسے اہم معاملات پر کوئی بڑی رعایت نہیں دی گئی امریکہ کا مؤقف ہے کہ وہ جوہری مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

دوسری جانب ایران کا مؤقف ہے کہ اسے کسی بھی ممکنہ حملے سے تحفظ کے لیے واضح اور مضبوط ضمانتیں دی جائیں، جو اس وقت تک فراہم نہیں کی گئیں۔

امریکی نائب صدر کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت جاری ہے، تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو فوجی کارروائی کے امکانات بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اس معاملے میں کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

editor

Related Articles