گھر بیٹھے نکاح رجسٹر کرائیں

گھر بیٹھے نکاح  رجسٹر کرائیں

نادرا نے شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے تحت اب یونین کونسل میں نکاح کا اندراج گھر بیٹھے پاک آئی ڈی (Pak-Identity) کے ذریعے کرایا جا سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے بچانا اور نکاح کے اندراج کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

نادرا کے مطابق یہ آن لائن سہولت فی الحال پنجاب کے تمام اضلاع میں دستیاب ہے، جبکہ سندھ میں کراچی شرقی، کراچی وسطی، نوشہروفیروز، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو الہٰیار اور ٹنڈو محمد خان شامل ہیں۔ بلوچستان میں یہ سہولت ضلع کوئٹہ میں فراہم کی جا رہی ہے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں میں اس سروس کے اجرا کے لیے کام جاری ہے اور جلد ہی پاکستان کے تمام اضلاع میں یونین کونسل میں نکاح کے اندراج کی یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

ادارے کے مطابق پاک آئی ڈی کے ذریعے نکاح کے اندراج کی مرحلہ وار کارروائی جاننے کے لیے شہری متعلقہ آگاہی ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں، جس میں مکمل طریقہ کار واضح کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے اہم رکن قومی اسمبلی کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا، بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈز بھی بند

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *