8 فروری کتنا کامیاب ہوگا؟پی ٹی آئی کی بڑی کال! اڈیالہ سے کیا پیغام؟؟سینئر صحافی بتول راجپوت کا تجزیہ

8 فروری کتنا کامیاب ہوگا؟پی ٹی آئی کی بڑی کال! اڈیالہ سے کیا پیغام؟؟سینئر صحافی بتول راجپوت کا تجزیہ

سینئر صحافی بتول راجپوت نے پی ٹی آئی کے 8 فروری احتجاج کے حوالے سے تحریکِ انصاف کے ایک سینئر قائد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لوگ پی ٹی آئی کے لیئے نکلے تو انہیں ہر ہفتے اڈیالہ جیل نہ جانا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر بتول راجپوت نے نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 8 فروری احتجاج کال کے حوالے سے کہا ہے کہ آج صورتحال یہ ہے کہ لوگ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے احتجاج کی کال کو سنجیدہ لینا چھوڑ چکے ہیں اس حوالے سے انہوں نے پی ٹی آئی کے ایک سینئر عہدیدارکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ اگر لوگ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر باہر نکلیں تو انہیں ہر ہفتے منگل کے روز زاڈیالہ جیل کے باہر نہ جانا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی جانب سے مقامی قیادت عہدیداروں کو یہ زمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ہر منگل کے روز اپنے ساتھ 30-40 لوگ لیکر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچیں لیکن بتول راجپوت کا کہنا ہے کہ یہ اصل صورتحال ہے کہ لوگ اب پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے احتجاج کی کال پر باہر نہیں نکل رہے اور ایسی کسی کال کو سنجیدہ نہیں لیتے۔

دوسری جانب سینئر صحافی بتول راجپوت نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کے موقف کوسامنے رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر الیکشن ایسے ہی ہوتے ہیں ، انہوں نے رانا ثناء اللہ کے الیکشنز اور ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں بھی ایسے ہی الیکشن ہوئے تھے اور 2024 میں بھی، اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت کو مذاکرات کے حوالے سے آگے آنا چاہیئے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اورپی ایم ایل این کی قیادت کے اس موقف کو دیکھا جائے تو کیا وہ الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرتے ہیں اور ملک کو درپیش چیلنجزکے پیش نظر مذاکرات کے عمل کو آگے لیکر جانے کےلیے سنجیدہ ہیں اور جوہے اسے مذاکرات کے لیئے آگے آنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: حفیظ اللہ نیازی نے پی ٹی آئی کے ‘ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان’ بیانیے کے پرخچے اڑا دیے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *