ڈیوس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ ؛ غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ترکی ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے واضح کیا ہے کہ ترکیہ غزہ میں امن اور استحکام کیلئے انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ امن بورڈ میں شمولیت کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور غزہ کے عوام کے لیے ترکی کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی، ترک وزیر خارجہ
قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ غزہ امن پلان اور سلامتی کونسل کی قرارداد کےعملی نفاذ کیلئے جاری کوششوں کاحصہ ہے۔ امید ہے نئے فریم ورک کے قیام سے مستقل جنگ بندی اوربحالی کیلئےٹھوس اقدامات سامنےآئیں گے۔