رمضان 2026 میں مختلف مسلم ممالک میں روزے کے اوقات میں فرق متوقع ہے جس کا انحصار جغرافیائی محل وقوع اور موسم پر ہے، ابتدائی دنوں میں روزے کا دورانیہ عموماً 12 گھنٹے کے قریب ہوگا جبکہ مہینے کے آخر تک یہ تقریباً 13 گھنٹے تک پہنچنے کی توقع ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں رمضان کے دوران روزے کا دورانیہ 13 سے ساڑھے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ماہرین کے مطابق، دن کے طول وعرض اور موسم کی شدت کے سبب روزے کے آغاز اور اختتام کے اوقات میں معمولی فرق دیکھا جا سکتا ہے۔
خلیجی ممالک میں بھی روزے کا دورانیہ معتدل رہنے کا امکان ہے،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور دیگر خلیجی ریاستوں میں روزے کے اوقات تقریباً 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہیں گے جس سے روزہ داروں کے لیے اعتدال پسند روزہ رکھنے کے حالات پیدا ہوں گے۔
یورپ کے ممالک میں صورت حال مختلف ہوگی، برطانیہ، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں مسلمان طویل روزے رکھیں گے کیونکہ ان علاقوں میں براعظم کی بلند عرض بلد کی وجہ سے دن کے اوقات زیادہ طویل ہوتے ہیں۔
اس دوران سورج کے طلوع اور غروب کے درمیان فرق بہت زیادہ ہوتا ہے، جس کے سبب روزے کا دورانیہ کئی گھنٹوں تک بڑھ سکتا ہے۔
رمضان کے دوران روزے کے دورانیے میں یہ فرق مسلم دنیا کے مختلف حصوں میں روزہ داروں کے لیے روایتی عبادت کے معمولات اور صحت کے حوالے سے اہم ہوگا۔