پرانے موبائل فونز فروخت کرنے والوں کیلئے اہم خبر

پرانے موبائل فونز فروخت کرنے والوں کیلئے اہم خبر

آج کے دور میں ہر گھر میں اسمارٹ فون عام ہیں جو صرف کال کے لیے نہیں بلکہ ذاتی معلومات، تصاویر، ویڈیوز اور مختلف اکاؤنٹس کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں،اکثر لوگ پرانا موبائل بیچنے، کسی کو دینے یا مرمت کے لیے بھیج دیتے ہیں، لیکن اس سے قبل اگر ضروری اقدامات نہ کیے جائیں تو ذاتی ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ موبائل فون بیچنے یا دینے سے پہلے مکمل ڈیٹا پروٹیکشن کو یقینی بنایا جائے۔
سب سے پہلا قدم فون کی فیکٹری ری سیٹ ہے، لیکن صرف ری سیٹ کافی نہیں کیونکہ جدید سافٹ ویئر کے ذریعے ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :30 سے100 ڈالر مالیت کے موبائل فون پرکتنا ٹیکس لگے گا؟

ری سیٹ سے پہلے فون کی انکرپشن کو چیک کرنا ضروری ہے، سیٹنگز میں جا کر چیٹ بیک اپ اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو فعال کریں تاکہ تمام ڈیٹا محفوظ اور اوور رائٹ ہو جائے، ری سیٹ کے بعد فون میں کچھ اضافی تصاویر یا ویڈیوز منتقل کریں اور دوبارہ ری سیٹ کریں تاکہ پرانا ڈیٹا مکمل طور پر ختم ہو جائے۔

تمام اکاؤنٹس جیسے گوگل، ایپل آئی ڈی، سیمسنگ یا سونی آئی ڈی کو حذف کرنا بھی ضروری ہے تاکہ نیا صارف فون استعمال کر سکے اس سے پہلے بیک اپ ضرور لیں، تاکہ اہم معلومات گوگل ڈرائیو، آئی کلاؤڈ، میموری کارڈ یا کمپیوٹر پر محفوظ رہیں سم کارڈ اور میموری کارڈ نکال دیں تاکہ ذاتی ڈیٹا کسی اور کے ہاتھ نہ لگے۔

یہ اقدامات پرائیویسی کے افشا ہونے، شناخت کی چوری اور ذاتی ڈیٹا کے غلط استعمال سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، موبائل بیچنے یا دینے سے قبل ان ہدایات پر عمل کرنا ہر صارف کے لیے ضروری ہے تاکہ ذاتی معلومات محفوظ رہیں اور ڈیٹا کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *