صوبائی حکومت کا سکولوں کے اوقات کار سے متعلق بڑا فیصلہ

صوبائی حکومت کا سکولوں کے اوقات کار سے متعلق بڑا فیصلہ

سرد موسم اور شدید ٹھنڈ کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے، ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر کے اسکول اور کالجز اب 4 فروری تک صبح 9 بجے کھلیں گے، اس فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی اسکولوں دونوں پر یکساں طور پر ہوگا۔

اس اقدام کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کو سرد موسم میں محفوظ ماحول فراہم کرنا اور بچوں کی صحت و تندرستی کو یقینی بنانا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ تعلیم نے والدین اور اساتذہ سے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے تحت اپنے بچوں کو بروقت اسکول بھیجیں اور موسم کی شدت کے پیش نظر مناسب حفاظتی اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں :تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم سندھ سے درخواست کی تھی کہ سردی کے باعث اسکول کھلنے کا وقت 31 جنوری تک صبح 9 بجے برقرار رکھا جائے تاکہ طلبہ کو صبح کے سخت موسم میں جانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا کہ اسکولوں کے نئے اوقات کار میں توسیع کر دی جائے،والدین اور اساتذہ نے محکمہ کی اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ سرد موسم میں اسکول کے اوقات میں تبدیلی بچوں کی صحت کے لیے انتہائی مثبت اقدام ہے۔

محکمہ تعلیم نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد اسکولوں کے اوقات کار میں دوبارہ مناسب تبدیلی کی جائے گی۔
اس فیصلے سے نہ صرف طلبہ کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے بلکہ تعلیمی معیار اور نصاب کی تکمیل پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ موسم کی شدت تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ بنے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *