اسرائیلی فوج نے غزہ میں فائرنگ کرکے مزید 3 فلسطینی شہید کردیئے

اسرائیلی فوج نے غزہ میں فائرنگ کرکے مزید 3 فلسطینی شہید کردیئے

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران فائرنگ سے 3 فلسطینیوں کو شہید اور 4 کو زخمی کردیا

 غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں فائرنگ کے واقعات میں 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ ڈرون حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق طبی عملے نے بتایا کہ شمالی غزہ کے قریبی علاقے التفاح میں فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کیا اور خان یونس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 41 سالہ فسلطینی شہید ہوگیا۔

قبل ازیں وزارت صحت نے بتایا تھا کہ غزہ سٹی میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت کی چھت پر اسرائیلی ڈرون گرا تھا، جس کے دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ خان یونس میں فائرنگ سے فلسطینی شہری کے شہید ہونے کے واقعے کا علم نہیں ہے جبکہ التفاح میں فائرنگ کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:امن قائم ہونےکی امید پر غزہ پیس بورڈ میں شمولیت اختیار کی،شہباز شریف

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن کے لیے پیس بورڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے اور جلد ہی غزہ میں بحالی کا مشن شروع کردیا جائے گالیکن اسرائیلی فوج کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کی شہادت ہو رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *